میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسلام آباد ہائی کورٹ ،سیاستدانوں کو عدالت آنے کے بجائے میدان میں مقابلے کا مشورہ

اسلام آباد ہائی کورٹ ،سیاستدانوں کو عدالت آنے کے بجائے میدان میں مقابلے کا مشورہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۵ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ عدالتوں میں آنے کی بجائے سیاسی لیڈرشپ کو میدان میں مقابلہ کرنا چاہیے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے سابق صدر آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی نااہلی کے لئے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ فواد چوہدری کے وکیل نے درخواست عدم پیروی پر خارج کرنے کی استدعا کی۔دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالتوں میں آنے کی بجائے سیاسی لیڈرشپ کو میدان میں مقابلہ کرنا چاہیے، عدالت کو منتخب نمائندوں کے ایسے معاملات میں کیوں پڑنا چاہیے؟ یہ پارلیمنٹ کا معاملہ ہے یہاں پہلے ہی مقدمات کا بوجھ ہے، دوسرے فورم بھی موجود ہیں پارلیمنٹ اپنا احتساب خود کرے، عدالت ان کیسز کے میرٹس پر نہیں جائے گی، پہلے قابل سماعت ہونے پر دلائل دیں، اب عدالت ہمیشہ کے لیے ان پیٹیشنز کا فیصلہ کرنا چاہتی ہے۔ آئندہ سماعت پر قابل سماعت ہونے پر دلائل دیں، کیس میں مزید التوا نہیں دیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں