نیب ،آغا سراج درانی کا 21روز بعد بھی سراغ لگا نے میں ناکام
شیئر کریں
قومی احتساب بیورو(نیب)سندھ اسمبلی کے مفرور اسپیکر اور پیپلز پارٹی کے رہنما آغا سراج درانی کے 21 روز گزرنے کے باوجود تاحال کوئی سراغ نہیں لگا سکا ہے۔گزشتہ ماہ 13 اکتوبر کو سندھ ہائی کورٹ نے 1.6 ارب روپے کرپشن کیس میں آغا سراج درانی اور 10 دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔ جس کے بعد نیب کی ٹیم نے فوراً آغا سراج درانی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا، جہاں پیپلز پارٹی کے کارکنان اور اسپیکر سندھ اسمبلی کے ملازمین نے مزاحمت کی اور انہیں گھر میں داخل ہونے سے روک دیا۔جمعرات بتاریخ 4 نومبر اکیس روز گزرنے کے باوجود نیب کی ٹیم اور سندھ پولیس آغا سراج درانی کا سراغ لگانے میں ناکام دکھائی دے رہی ہیں۔جبکہ آغا سراج گرفتاری سے بچ کر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور نظام انصاف کا مذاق اڑا رہے ہیں۔قانونی مارین نے سوال اٹھایاہے کہ اگر منتخب قانون ساز ملک کے قانون پر عمل نہیں کریں گے تو پھر عام آدمی سے ہمیں کیا امید رکھنی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ اسپیکر سندھ اسمبلی کو نیب کے سامنے پیش ہو کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دینا چاہئیے اور اور ٹرائل کا سامنا کرنا چاہئے۔