میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان محروم طبقات کو انصاف دلانے کی کوشش کررہا ہے ،شاہ محمود قریشی

عمران خان محروم طبقات کو انصاف دلانے کی کوشش کررہا ہے ،شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک
جمعه, ۵ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کراچی سے ریلی کی صورت میں مٹھی جلسہ گاہ پہنچے ان کے ہمراہ مخدوم زادہ زین حسین قریشی، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ، اراکین اسمبلی لال مالہی، جئے پرکاش لوہانا، ایم پی اے ریاض حیدر، پی ٹی آئی رہنما حاجی نثار احمد آرائین، حاجی اصغر پلی، خانصاحب اکبر پلی، اور دیگر بھی ریلی میں شریک تھے۔ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی ریلی کی صورت میں کراچی سے جامشورو، حیدرآباد، میرپورخاص، شادی پلی، بچہ بند، راجا رستی، عمرکوٹ پہنچے جہاں شاندار استقبال کیا گیا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی مٹھی میں پی ٹی آئی رہنما ایڈووکیٹ لجپت سوراںی کی جانب سے دیوالی کی مناسبت سے منعقد جلسے میں شریک ہوئے۔ جلسے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا تھرپارکر میں ہم آزادی سے ہندو برادری کے ساتھ دیوالی منارہے ہیں لیکن قریب ہی راجستھان میں مسلمان مظالم کا شکار ہیں کشمیر میں محرم، عید نمازوں پر پابندی ہے تمام ہندو برادری کو میں دیوالی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں ہندو کمیونٹی فیصلہ کرے کیا وہ نیا راستہ چننے کے لیے تیار ہے میں 2013 میں تھر کے لوگوں کو حوصلہ دینے کے لیے آیا میرے پولنگ اسٹیشنز کو جلادیا گیا لوگوں کی وفاداریاں تبدیل کرکے مجھے شکست دی گئی تھر والو میں یہاں اپنے لیے یا قومی اسمبلی کی سیٹ کے لیے نہیں آیا میری پاس قومی اسمبلی کی سیٹ موجود ہے میں تھر میں تبدیلی کا جھنڈا گاڑنے کے لیے آیا ہوں عمران خان سندھ کے لوگوں کو غلامی کے توک سے آزاد کرنا چاہتا ہے عمران خان محروم طبقات کو انصاف دلانے کی کوشش کررہا ہے عمران خان کو نیچا دکھانے کے لیے ہر حربا استعمال کیا جارہا ہے فیک نیوز کا طوفان ہے لیکن ایک حوصلہ ہے عزم ہے وزیراعظم کہتے ہیں میں روز ایک نئے جہاد کے لیے نکلتا ہوں وہ جہاد پسماندگی، جہالت، غربت کے خلاف ہے۔ معاشی مشکلات رکاوٹیں اور سازشیں بھی ہیں دیر ضرور ہے لیکن اندھیر نہیں ہے ہر تاریک ارت کے بعد اجالا ہے جنہوں نے میرا ساتھ دیا میں مشکور ہوں میں پیر صاحب پاگارہ، ارباب غلام رحیم، اقلیتی گوٹھوں، اور تمام قوموں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں