میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عوام گردے کے ٹرانسپلانٹ کیلئے بھارت کے بجائے سندھ آتے ہیں ،بلاول بھٹو

عوام گردے کے ٹرانسپلانٹ کیلئے بھارت کے بجائے سندھ آتے ہیں ،بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
جمعه, ۵ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گردے کے ٹرانسپلانٹ کے لیے لوگ پہلے بھارت جاتے تھے ،فخر کی بات ہے کہ عوام اب بھارت کے بجائے ٹرانسپلانٹ کے لیے سندھ آتے ہیں۔لاڑکانہ میں ایس آئی یو ٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایس آئی یو ٹی انسانیت کی خدمت کرنے والا ادارہ ہے ،ڈاکٹر ادیب رضوی کی زندگی بھر کی محنت کے باعث ایک اچھا ادارہ سندھ میں کام کررہا ہے ،ایس آئی یو ٹی اس بات کا ثبوت ہے کے جب صحیح افراد کو منتخب کیا جاتا ہے تو ورلڈ کلاس ادارے بننتے ہیں جبکہ کراچی میں دس ہسپتال اور سکھر کے بعد لاڑکانہ میں ایس آئی یو ٹی کا کھلنا خوش آئند ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اپنے پارٹی فلسفے کے مطابق مفت علاج عوام کے گھروں تک پہنچائیں گے ،پاکستان میں زندگی بھر گردے کا مہنگا علاج کروانا ممکن نہیں ،ایس آئی یو ٹی مریضوں کو علاج کے ساتھ مکمل ماہانہ دوائیں فراہم کرتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں