میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
معافی کی استدعا مسترد نہیں ہوئی، تحریری جواب جمع کرانے کا کہا گیا،فردوس عاشق

معافی کی استدعا مسترد نہیں ہوئی، تحریری جواب جمع کرانے کا کہا گیا،فردوس عاشق

ویب ڈیسک
منگل, ۵ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ معافی کی استدعا مسترد نہیں ہوئی، صرف جواب تحریری جمع کرانے کا کہا گیا، مولانا کے آئوٹ ہونے کا خطرہ ہے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نیکہا کہ مولانا صاحب چاہتے ہیں ہر بال کو چھکا لگا کر گرائونڈ سے باہر پھینکیں، آئوٹ ہونے کا امکان زیادہ ہے ،موسم ،پچ، حالات اور بالر دیکھ کر مولانا فیصلہ کریں، ایسا عمل نہ کریں جس سے وہ سیاسی گرائونڈ سے باہر ہو جائیں، وزیراعظم قانون کی حکمرانی کی جنگ لڑتے رہے ہیں، انہوں نے 23سال سیاسی جدوجہد کی، قانون سے متعلق بل اپوزیشن نے پاس نہیں ہونے دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر شعبے میں بہتری کیلئے اصلاحات لا رہی ہے ، پسا طبقہ سب سے پہلے ڈسٹرکٹ بار کے دروازے پر دستک دیتا ہے ، سائلین کیلئے سہولتوں کا فقدان مسائل کے حل میں رکاوٹ ہے ، ڈسٹرکٹ بار کے مسائل وزیراعظم کے نوٹس میں لائی ہوں، وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایات جاری کی ہیں، ضلعی عدالتیں جوڈیشل کمپلیکس میں منتقل ہونی ہیں، عدالت کی شکر گزار ہوں، ضلعی عدالتوں کا جائزہ لینے کا موقع دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں