میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کا پاسپورٹ جمع کر ا دیا گیا

لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کا پاسپورٹ جمع کر ا دیا گیا

ویب ڈیسک
منگل, ۵ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کا پاسپورٹ جمع کر ا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کا پاسپورٹ جمع کر وا دیا گیا، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور ان کے داماد راحیل نے مریم نواز کا پاسپورٹ جمع کرایا۔پاسپورٹ اور زر ضمانت 7 کروڑ کی سکروٹنی کے بعد مریم نواز کا مچلکہ منظور ہو گا، مچلکوں کی جانچ پڑتال کے بعد مریم نواز کی رہائی کی روبکار جاری ہو گی۔یاد رہے کہ مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف کو چودھری شوگر ملز کیس میں رواں سال 8 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا۔ نیب کی جانب سے مریم نواز پر منی لانڈرنگ کے الزامات لگائے گئے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں