میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلزپارٹی،ایم کیو ایم ورلڈ بینک کی ایما پر کرپشن کرتے ہیں، حافظ نعیم الرحمن

پیپلزپارٹی،ایم کیو ایم ورلڈ بینک کی ایما پر کرپشن کرتے ہیں، حافظ نعیم الرحمن

ویب ڈیسک
جمعرات, ۵ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی، ایم کیوایم ورلڈ بینک کی ایما پر کرپشن کرتے ہیں، ان ظالموں نے لوگوں کو علم سے محروم کر دیا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سندھ میں سرکاری اسکولوں کا بیڑہ غرق کردیا گیا ہے، لوگ پرائیوٹ اسکولوں کی فیس ادا نہیں کرسکتے، گزشتہ 15سالوں سے 2 پارٹیوں نے مل کر تعلیم کو تباہ کیا، ان ظالموں نے لوگوں کو علم سے محروم کر دیا ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، اس وقت شہر میں پرائس چیکنگ کا کوئی نظام نہیں ہے، دوسری جانب کراچی میں کے الیکٹرک مافیا کو مسلط کیا ہوا ہے، کے الیکٹرک کی صورت میں عذاب مسلط ہے، بڑے بڑے لوگ اس میں ملوث ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمران طبقہ غلام درغلام ہے جو پاکستان کے عوام کا خون نچوڑتا ہے، ورلڈ بینک جاگیردار طبقے سے ہی ڈیل کرتا ہے، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم ورلڈ بینک کی ایما پر کرپشن کرتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں