عمران خان کو جس سیل میں رکھا گیا وہاں نماز کی ادائیگی مشکل ہے،وکیل لطیف کھوسہ
ویب ڈیسک
جمعرات, ۵ اکتوبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
سابق خاتونِ اول بشری بی بی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جس سیل میں رکھا گیا ہے وہاں نماز بھی بامشکل ادا کی جا سکتی ہے۔یہ بات انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی شوہر کی جیل میں سیکیورٹی اور تحفظ کیلئے درخواست پر سماعت کے دوران کہی ۔کیس کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے اور سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی، فریقین میں وزارتِ داخلہ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور ایف آئی اے شامل ہیں۔