میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مریم نواز نجی ایئر لائن کی پرواز سے براستہ دوحہ لندن روانہ

مریم نواز نجی ایئر لائن کی پرواز سے براستہ دوحہ لندن روانہ

جرات ڈیسک
بدھ, ۵ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز پاسپورٹ واپس مل جانے کے بعد نجی ایئر لائن ( قطر ایئر ویز) کی پرواز کیو آر 629 کے ذریعے کے صبح 9 بج کر 45 منٹ پر براستہ دوحہ لندن روانہ ہوگئیں۔ ن لیگی نائب صدر کے ہمراہ ان کی ذاتی معالج، ملازمہ بھی ہمراہ ہیں، مریم نواز لندن روانگی کے لئے لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پہنچیں اور ایئرپورٹ روانگی سے قبل مریم نواز نے دادا، دادی اور والدہ کی قبروں پر فاتحہ خوانی بھی کی، ن لیگی نائب صدر کے ہمراہ ان کی ذاتی ملازمہ بھی ہیں۔ مریم نواز تقریبا ایک ماہ لندن میں قیام کریں گی جس کے بعد ان کا اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ وطن واپس آنے کا امکان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں