میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مریم نواز کا آئندہ 24 گھنٹوں میں لندن پہنچنے کا امکان ہے، ذرائع

مریم نواز کا آئندہ 24 گھنٹوں میں لندن پہنچنے کا امکان ہے، ذرائع

جرات ڈیسک
بدھ, ۵ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا آئندہ 24 گھنٹوں میں لندن پہنچنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز آئندہ 24 گھنٹوں میں لندن پہنچ سکتی ہیں، مریم نواز لندن میں تقریبا دو ہفتے قیام کریں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز لندن میں قیام کے دوران اپنا طبی معائنہ بھی کرائیں گی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے بعد مریم نواز کو ان کا پاسپورٹ واپس مل گیا۔ مریم نواز اپنا پاسپورٹ لینے لاہور ہائی کورٹ پہنچیں جہاں انہوں نے رجسٹرار کے کمرے سے اپنا پاسپورٹ وصول کیا۔مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے ان کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست منظور کی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں