ہم غریبوں کو پائوں پرکھڑاکریںگے ،شوکت ترین
شیئر کریں
وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہاہے کہ کامیاب پاکستان پروگرام سے محروم طبقات کو با اختیار بنانے میں مدد ملے گی۔کامیاب پاکستان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کامیاب پاکستان پروگرام سے محروم طبقات کو با اختیار بنانے میں مدد ملے گی، معاشی ترقی کے لیے طویل المدتی منصوبے بنانے ہوتے ہیں، لیکن افسوس کے ساتھ ماضی میں متوسط طبقے کی آمدن کیلئے کچھ نہیں کیا گیا، غریب صرف ترقی کے خواب ہی دیکھتا رہا، موجودہ حکومت پائیدار ترقی اور مستحکم معیشت کیلئے اقدامات کررہی ہے اور مزید کام کرے گی۔وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے غریبوں کیلئے کام کرنے کی ہدایت کی، اور کہا کہ غریب کو بااختیار بنانے کیلئے کام ہونا چاہیے، پہلی بار ترقی کے سفر میں نچلے طبقے کو ترجیح دی گئی ہے، کاروبار کے لیے 5 لاکھ تک بلا سود قرضے دئیے جائیں گے، چھوٹے قرضوں کی وصولی کی شرح 99 فیصد ہے، ہر گھر کے ایک فرد کو ٹیکنیکل ٹریننگ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے قرضوں کی وصولی کی شرح 99 فیصد ہے، کامیاب ہنر مند پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے، کامیاب ہنر مند پروگرام کے تحت ہر گھر سے ایک فرد کو ٹیکنیکل ٹریننگ دی جائے گی، حکومت کی جانب سے صحت کے شعبے میں سب سے بڑا پروگرام متعارف کرایا گیا، کوشش ہے کہ غریب طبقے کو ان کے پائوں پر کھڑا کریں۔