میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں سرکاری کالجز این جی اوز کے حوالے کرنے کا فیصلہ

سندھ میں سرکاری کالجز این جی اوز کے حوالے کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
پیر, ۵ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ حکومت نے کالجز کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کا فیصلہ کرلیا، محکمہ کالجز سندھ نے صوبے بھر کے ریجنل ڈائریکٹر سے کالجز کے نام بطور تجویز طلب کرلے ۔ذرائع کے مطابق محکمہ کالجز سندھ نے سرکاری کالجز پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت این جی اوز کے حوالے کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔ اس حوالے سے ریجنل ڈائریکٹر کالجز کراچی سمیت حیدرآباد، میرپور خاص، سکھر اور شہید بے نظیرآباد سے کالجز کے نام طلب کرلیے گئے ہیں۔نوٹی فکیشن کے مطابق محکمہ کالجز نے ریجنل ڈائریکٹر کالجز سے کہا ہے کہ کون کون سے کالجز پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت این جی اوز کے حوالے کیے جائیں اس کے لیے نام تجویز کیے جائیں اور ان کالجز کے کاغذات بھی تیار کیے جائیں جن میں وضاحت بھی بیان کی جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں