غیر ملکی ایئر لائن کی پروازکراچی ایئرپورٹ پر حادثے سے بال بال بچ گئی
ویب ڈیسک
هفته, ۵ اکتوبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
کراچی ایئرپورٹ پر غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔ بحرین جانے والی پروازسے ٹیک آف کے دوران پرندہ ٹکرا گیا،ذرائع کے مطابق پرندہ ٹکرانے سے جہاز کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا،کپتان نے ٹیک آف پوائنٹ پر ایمرجنسی بریک لگا کر جہاز روک دیا۔ جہاز میں 300 سے زائد مسافر سوارتھے تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔