میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قادیانیوں کے سہولت کار اللہ‘ رسولؐ کے مجرم ہیں، سنی رہنما

قادیانیوں کے سہولت کار اللہ‘ رسولؐ کے مجرم ہیں، سنی رہنما

ویب ڈیسک
جمعرات, ۵ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)الیکشن بل 2017 ؁ء میں نامزدگی فارم پر عقیدہ ٔ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے اقرار نامے سے ’’حلف‘‘ کے الفاظ حذف کرنے کے خلاف جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل شاہ محمد اویس نورانی، پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری، ممتاز عالم دین پیر سید مظفر حسین شاہ ودیگر نے کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن بل میں عقیدہ ٔ ختم نبوت کے اقرار نامے سے ’’حلف‘‘ کے الفاظ حذف کرنا پاکستان کے غیور مسلمان تحفظ عقیدہ ٔ ختم نبوت کی آئینی حیثیت پر براہ راست حملہ تصور کررہے ہیں، جوکہ انتہائی قابل مذمت ہے ۔ رہنمائوں نے کہا کہ قادیانیوں کے سہولت کار اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مجرم ہیں، قادیانی کا وجود اسلام اور پاکستان کیلئے ناسور سے بدتر ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحفظ عقیدہ ٔ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کیلئے ہم اپنے عظیم اکابرین اہلسنّت کی مقبول جدوجہد کو رائیگاں نہیں جانے دیںگے۔ ہر صورت اسلام دشمن قوتوں کے پروردہ قادیانیوں کو اپنے مذموم منصوبوں میں کامیاب نہیں ہونے دیںگے۔ رہنمائوں نے حکومت وقت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن بل میں کیے گئے اس عظیم گناہ کا ازالہ فوری نہ کیا گیا تو پہلے سے انتہائی مشکلات میں گھری ہوئی حکومت نوشتہ دیوار پڑھ لے۔پریس کانفرنس میں رہنمائوں نے اس سازش کے خلاف سنی تنظیمات کے تحت آج 5؍اکتوبر3بجے دن کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ ہوگا،جبکہ جمعتہ المبارک کو ملک گیر احتجاج کا اعلان بھی کیا۔ قائدین ، علماء و مشائخ اہلسنّت جمعے کے اجتماعات اور احتجاجی مظاہروں سے بھی خطاب کریںگے۔اس موقع پرسنی تحریک کے رہنمامحمدشاہدغوری، جے یو پی کراچی ڈویژن کے صدر مفتی محمد غوث صابری، ناظم اعلیٰ محمد مستقیم نورانی، فہیم لدین شیخ ،تحریک لبیک یارسول اللہ کے صوبائی رہنما مولاناغلام مرتضٰی،مولانا فرید قادری، محمد اسلم عباسی، محمد وزیر رہبر اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ رہنمائوں نے مزید کہا کہ ہم اس معاملہ کا مزید جائزہ لے رہے ہیں، انشاء اللہ عنقریب مستقل لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں