میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ختم نبوت حلف ترامیم کی واپسی عوامی جیت ہے، سراج الحق

ختم نبوت حلف ترامیم کی واپسی عوامی جیت ہے، سراج الحق

ویب ڈیسک
جمعرات, ۵ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور (بیورو رپورٹ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ حکومت کی طرف سے انتخابی اصلاحات کے بل میں ختم نبوت کے حلف کے حوالے سے کی گئی ترامیم واپس لینے کا اعلان عوام کی کامیابی ہے اور ہم اس کا خیرمقدم کرتے ہیں، اگر قوم اپنے حقوق نظریاتی و دینی شناخت کے حوالے سے بیدار رہے تو پاکستان کو اس کے اسلامی تشخص سے محروم کر نے کی حکومتی سازشیں ناکام ہو جائیں گی، اسمبلی رولز کے مطابق حکومتی ترامیم کے مقابلے میں صرف جماعت اسلامی نے ترامیم پیش کیں جن میں ہمارا بنیادی مطالبہ تھاکہ رکن اسمبلی کے سابقہ حلف جس میں وہ ختم نبوت پر ایمان کا حلف دیتا تھا اسے بحال رکھا جائے اور نااہل شخص کو پارٹی سربراہ بنانے کی ترمیم واپس لی جائے۔ دفعہ 62-63پر پورا نہ اترنے والے فرد کو پارٹی سربراہ بنانا باعث شرم ہے، اگر حکومت یہ ترمیم واپس نہیں لیتی تو ہم عدالت جائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں