میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نومئی مقدمات،پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 6 اکتوبر تک توسیع

نومئی مقدمات،پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 6 اکتوبر تک توسیع

جرات ڈیسک
هفته, ۵ ستمبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلاء سے ضمانتوں پر دلائل طلب کر لئے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے نومئی مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 6 اکتوبر تک توسیع کر دی۔ مسلم لیگ ن کا آفس جلانے اور کلمہ چوک پر کنٹیر جلانے سمیت نو مئی کے چھ مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی،عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 6 اکتوبر تک توسیع کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک عابد حسین نے سماعت کی،سابق وفاقی وزیر اسد عمر ،سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری،سینٹر اعظیم خان سواتی،مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ عدالت میں پیش ہوئے۔ ملزمان نے مسلم لیگ ن کا آفس جلانے اور کلمہ چوک پر کینٹیر جلانے سمیت نو مئی کے دیگر مقدمات میں عبوری ضمانتیں دائر کر رکھی ہیں،عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلاء سے ضمانتوں پر دلائل طلب کر لئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں