میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سپریم کورٹ: پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست خارج

سپریم کورٹ: پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست خارج

جرات ڈیسک
منگل, ۵ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست خارج کردی۔ منگل کو جسٹس مظاہرعلی نقوی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست کی سماعت کی۔ جسٹس مظاہر نقوی نے پوچھا کہ کیا یہ درخواست غیر موثر نہیں ہوگئی۔ وکیل درخواست گزار توفیق آصف نے کہا کہ اگر درخواست چھ سال پہلے لگ جاتی تو غیر موثر نہ ہوتی، ہمارے خدشات تو درست ثابت ہوئے۔ پرویز مشرف باہر گئے پھر واپس نہیں آئے۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ بس اب اللہ پر چھوڑ دیں۔ توفیق آصف نے جواب دیا کہ اب تو اللہ پر ہی چھوڑ رہے ہیں۔ عدالت نے درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں