میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امپورٹڈ حکومت نے ملککا بیڑہ غرق کردیا نواز ،زرداری مرضی کا آرمی چیف لانا چاہتے ہیں عمران خان

امپورٹڈ حکومت نے ملککا بیڑہ غرق کردیا نواز ،زرداری مرضی کا آرمی چیف لانا چاہتے ہیں عمران خان

ویب ڈیسک
پیر, ۵ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

آج بجلی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، 4 مہینے پہلے پیٹرول 150 روپے لیٹر تھا، ہمارے دور میں فیصل آباد میں ٹیکسٹائل انڈسٹری بہتر ہوئی، امپوٹڈ حکومت کے دور میں ہر طبقہ کے حالات برے ہیں
آئندہ ایسے سیلابوں سے محفوط رہنے کے لیے ہمیں ڈیم بنانا ہوں ،کراچی میں ندی نالوں پر لوگوں نے قبضے کرلیے، موسیماتی تبدیلیوں سے بچنے کے لیے قوم شجر کاری کرنا ہو گی،عمران خان کااگلے اتوار کو پھر سے ٹیلی تھون کر نے کا اعلان
فیصل آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت صرف اپنے کرپشن کیسز بند کرنے کے لیے آئی ہے، نواز شریف اور آصف علی زرداری اپنا آرمی چیف لے کر آنا چاہتے ہیں کیونکہ انہوں نے پیسے چوری کیے ہوئے ہیں۔سابق وزیراعظم نے حکمران اتحاد کے بارے میں سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ کیوں ڈرتے ہیں الیکشن سے، یہ آپ کی وجہ سے ڈرتے ہیں، انہیں پتا ہے کہ جب الیکشن ہوا تو ان کا نام و نشان مٹ جائے گا۔اس کے بعد عمران خان نے کہا کہ دوسری وجہ یہ ہے کہ نومبر میں نیا آرمی چیف آنے والا ہے فیصل آباد میں عوامی جلسہ سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ 4 ماہ میں امپورٹڈ حکومت نے پاکستان کا بیڑہ غرق کردیا، آج بجلی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، 4 مہینے پہلے پیٹرول 150 روپے لیٹر تھا، ہمارے دور میں فیصل آباد میں ٹیکسٹائل انڈسٹری بہتر ہوئی، امپوٹڈ حکومت کے دور میں ہر طبقہ کے حالات برے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ایسے سیلابوں سے محفوط رہنے کے لیے ہمیں ڈیم بنانا ہوں گے، ہم نے 10 بڑے ڈیم بنائے کراچی میں ندی نالوں پر لوگوں نے قبضے کرلیے، موسیماتی تبدیلیوں سے آنیوالی نسلوں کو بچانے کے لیے ساری قوم شجر کاری کرے۔عمران خان نے کہا کہ جب پانی آتا ہے تو اس کو نکالنے کے لیے ڈرینج سسٹم چاہیے تاکہ تباہی نہ ہو، اگلے اتوار کو پھر سے ٹیلی تھون کروں گا۔ بیرون ملک پاکستانیوں سے سیلاب متاثرین کے لیے اربوں اکٹھے کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو نہیں پتا تھا عالمی سطح پران کی پراپرٹی کا انکشاف ہوجائے گا، مریم کہتی تھی کہ پراپرٹی نہیں ہے، چوری کے پیسوں سے لندن میں مہنگی ترین پراپرٹی خریدی، مریم کہتی ہے کہ ہمارے امیر دادا نے پیسا دیا، شہباز شریف کہتا ہے کہ میرا باپ غریب آدمی تھا، آصف علی زرداری نے 13 ارب روپے سرئٹزر لینڈ میں رکھے ہوئے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ مشرف حکومت نے دونوں کو این آر او دے کر معاف کردیا، شہباز شریف آپ اور آپ کا بھائی اور زرداری پیسا چوری کرکے باہر بھیج دیتے ہیں جبکہ پاکستان کی تاریخ میں ہم نے سب سے زیادہ ٹیکس کا پیسا اکٹھا کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں