میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چک نمبر 11،8،9،10،43، سمیت ملحقہ علاقوں میں زمینی راستے بند، کشتیوں کے ذریعے آمدرفت جاری

چک نمبر 11،8،9،10،43، سمیت ملحقہ علاقوں میں زمینی راستے بند، کشتیوں کے ذریعے آمدرفت جاری

ویب ڈیسک
پیر, ۵ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سرکاری مشینری اور جماعت کی مدد سے سانگھڑ شہر کو بچانے کی کوششیں جاری ہیں، 6 کلومیٹر حفاظتی بند بنا دیا گیا
ایل بی او ڈی ،ڈرینیجز کی بھل صفائی نہیں کی گئی، پٹیشن دائر کرینگے، ایڈووکیٹ رضا محمد خاصخیلی کی جرأت سے گفتگو
حیدرآباد (رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سانگھڑ میں ایل بی او ڈی اور ڈرینیجز نے تباہی مچادی، سینکڑوں گاؤں زیر آب، چک نمبر 11،8،9،10،43، سمیت ملحقہ علاقوں میں زمینی راستے بند، کشتیوں کے ذریعے آمدرفت، سرکاری مشینری اور جماعت کی مدد سے سانگھڑ شہر کو بچانے کی کوششیں، 6 کلومیٹر حفاظتی بند بنا دیا گیا، ایل بی او ڈی اور ڈرینیجز کی بھل صفائی نہیں کی گئی، عدالت میں پٹیشن دائر کرینگے، ایڈووکیٹ رضا محمد خاصخیلی، تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے نواحی علاقوں میں ایل بی او ڈی اور آئوٹ فال ڈرینیجز نے تباہی مچا دی ہے، ایل بی او ڈی اور ڈرینیجز کی بھل صفائی نہ ہونے کے باعث سانگھڑ سے ملحقہ سینکڑوں گاؤںزیر آب آگئے ہیں، ایل بی او ڈی، نارا ویلی ڈرینیج، مکھی ڈرینیج، ایس ار 1 سمیت دیگر ڈرینیجز سے آب نکاسی نہ ہونے کے باعث چک نمبر 11،50،83،10،9،43،10،8،منگلی سے ملحقہ علاقوں، گاؤن گلیو وسان، سومر فقیر مہر، بشیر پنجابی سمیت سینکڑوں دیہات میں 6 6 فٹ پانی کھڑا ہوگیا ہے اور مذکورہ علاقوں کے زمینی راستے منقطع ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں لوگ اپنے گھر خالی کرکے کیمپوں میں پناہ گزین ہوگئے ہیں جبکہ علاقے میں آمدورفت کشتیوں کے ذریعے کی جا رہی ہے، کافی دیہات میں اب بھی لوگ موجود ہیں لیکن ضلع انتظامیہ انہیں ریلیف فراہم کرنے یا ریسکیو کرنے میں ناکام ہے، ایل بی او ڈی اوور فلو ہونے کے باعث سانگھڑ شہر پر خطرات منڈلانے لگے ہیں، سرکاری مشینری اور حر جماعت کے سینکڑوں لوگوں کی افرادی قوت سے سانگھڑ شھر کو بچانے کیلئے 6 کلومیٹر بند باندھا گیا ہے، جبکہ حر جماعت کی جانب سے نگرانی کیلئے کیمپ بھی قائم کئے گئے ہیں، دوسری جانب روزنامہ جرأـت سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما ایڈووکیٹ رضا محمد خاصخیلی نے کہا کہ ایل بی او ڈی اور ڈرینیجز کی بھل صفائی نہ ہونے کے باعث ہزاروں لوگ اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں اور لاکھوں ایکڑ پر مشتمل فضل تباہ ہوگیا ہے، محکمہ آبپاشی نے کرپشن کی انتہا کرتے ہوئے بھل صفائی نہیں کرائی جس سے تباہی ہوئی، انہوں نے کہا کہ وہ جلد محکمہ آبپاشی، ضلع انتظامیہ و دیگر ذمہ داراں کے خلاف عدالت میں پٹیشن فائل کرینگے،؛ انہوں نے بارش سے پہلے تحریری طور پر محکمہ آبپاشی کو لکھا تھا کہ ایل بی او ڈی اور ڈرینیجز کی صفائی کی جائے لیکن انہوں نے کاغذات میں صفائی دکھا کر کروڑوں روپے ہڑپ کرلئے.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں