میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیلاب متاثرین کی نثار کھوڑو کو دیکھ کر نعرے بازی

سیلاب متاثرین کی نثار کھوڑو کو دیکھ کر نعرے بازی

جرات ڈیسک
پیر, ۵ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کو سیلاب متاثرین نے گھیرلیا۔ پی پی رہنما سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورہ کے دوران لاڑکانہ کی تحصیل باقرانی پہنچے تو سیلاب متاثرین پی پی رہنما پر پھٹ پڑے۔ سیلاب متاثرین نے نثار کھوڑو کو دیکھ کر نعرے بازی شروع کردی۔ پی پی رہنما نے گاڑی سے اتر کر انکے مسائل سنے۔متاثرین نے کہا کہ سیلاب سے انکا سب کچھ تباہ ہوگیا لیکن کوئی پوچھنے نہیں آرہا۔ لوگوں نے بتایا کہ علاقے سے بارش کا پانی نہیں نکالا گیا، تعفن سے بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ ایک شخص نے نثار کھورو کو بتایا کہ وہ پیپلزپارٹی کا عہدیدار ہے، سیلاب میں اسکا گھر گرگیا لیکن کسی نے دادرسی نہیں کی۔ واضح رہے کہ سندھ میں سیلاب سے تباہی کے بعد سندھ حکومت شدید تنقید کی زد میں ہے۔ سیلاب متاثرین کی جانب سے پی پی رہنماؤں کے خلاف غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔اس سے قبل آغا سراج درانی، خورشید شاہ کو بھی متاثرین نے گھیر کر نعرے لگائے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں