میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاقی حکومت کا شوکت ترین کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا شوکت ترین کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ

جرات ڈیسک
پیر, ۵ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی حکومت نے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ عمران خان کی مرضی سے آئی ایم ایف کو خط لکھا گیا، شوکت ترین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے ہماری قانونی ٹیم کام کر رہی ہے۔ رانا تنویر نے کہا کہ مہنگائی کو روکنا صوبائی حکومتوں کا کام ہے، پورا ملک سیلاب میں ڈوب رہا ہے، عمران نیازی جلسوں میں مصروف ہے۔ رانا تنویر نے کہا کہ چار سالہ دورِ حکومت میں کوئی گیس کا معاہدہ نہیں کیا، ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے ہمیں مشکل فیصلے کرنے پڑے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف مقدمات حکومت نے ختم نہیں کرنے، عدالتوں سے سرخرو ہوں گے، پارٹی میں اختلافات کی افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں