میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کوئٹہ،مستونگ روڈ پرخودکش دھماکا، 3 سکیورٹی اہلکار شہید، 20زخمی

کوئٹہ،مستونگ روڈ پرخودکش دھماکا، 3 سکیورٹی اہلکار شہید، 20زخمی

جرات ڈیسک
اتوار, ۵ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

کوئٹہ کے علاقے مستونگ روڈ پر خود کش دھماکے کے نتیجے میں 3 سکیورٹی اہلکار شہید  اور20  زخمی ہو گئے۔محکمہ انسداد دہشت گردی کے ترجمان کے مطابق صبح کوئٹہ کے علاقے سونا خان میں مستونگ قومی شاہراہ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب موٹر سائیکل سوار خود کش بمبار نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں3 سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 20 کے قریب زخمی ہوئے جنہیں کوئٹہ کے سی ایم ایچ اور ایف سی ہسپتال منتقل کیا گیا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق خود کش حملے میں 5 سے 6 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے  کر لیے  اور تفتیش کا آغاز کردیا۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل کوئٹہ اظہر اکرم نے بتایا کہ زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس حکام نے کہا کہ دھماکا خود کش تھا، خود کش حملہ آور کا سر اور دیگر جسمانی اعضا قبضے میں لے لیے گئے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ تاحال کسی تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ دھماکے میں 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے اور دھماکے سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں کافی دنوں سے دہشت گردی کے واقعات ہو رہے ہیں اور جو عالمی حالات کے تناظر میں ہم پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں ہم جلد اس سے نکل آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس خطے میں اہم کردار ادا کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں