جامعہ مہران ، مختلف فنڈز میں خرد برد کی تحقیقات شروع
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) جامع سندھ کے بعد جامع مہران میں بھی میگا کرپشن کا انکشاف، اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کردی، مہران کے وائس چانسلر ڈاکٹر اسلم عقیلی و دیگر افسران نے اینٹی کرپشن کو بیان رکارڈ کروادیا، اینٹی کرپشن 2014ع سے سے 2016ع تک مختلف فنڈز میں 30 کروڑ سے زائد کی خرد برد کی تحقیقات کر رہی ہے، تفصیلات کے مطابق جامع سندھ میں میگا کرپشن، وائس چانسلر سمیت 70 زائد افراد کے خلاف ایف آئی آر کے بعد جامع مہران بھی اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئی ہے، اینٹی کرپشن کراچی نے مہران انجنیئرنگ یونیورسٹی میں 2014ع سے 2016ع تک مختلف فنڈز میں 30 کروڑ سے زائد خرد برد کی تحقیقات شروع کردی ہے، اینٹی کرپشن کے نوٹس پر مہران انجنیئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اسلم عقیلی، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر طحہ حسین، ڈائریکٹر فنانس منیر احمد شیخ، خیرپور کئمپس کے ڈائریکٹر فنانس وقاص چنا نے اینٹی کرپشن ٹیم کے سامنے پیش ہوکر اپنا بیان جمع کروادیا ہے، ذرائع کے مطابق وائس چانسلر مہران یونیورسٹی ڈاکٹر اسلم عقیلی کو 16 سوالات، ڈائریکٹر فنانس اور پرو وائس چانسلر کو 12 12 سوالات پر مبنی پیپر پیش کیا گیا، ذرائع کے مطابق مہران یونیورسٹی کے خیرپور کئمپس میں 30 کروڑ سے زائد کی روم خرد برد کی گئی ہے جس کی تحقیقات کی جا رہی ہین جبکہ اینٹی کرپشن نے مہران یونیورسٹی کے ڈائریکٹر فنانس منیر احمد شیخ کی اثاثاجات کی تفصیلات بھی جمع کرنا شروع کردی ہین، کچھ عرصہ قبل حیدرآباد کے تھانہ حسین آباد پر خیرپور کئمپس کے ڈائریکٹر فنانس وقاص چنا پر دو کروڑ کا جھوٹا چیک دینے کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا.