دینی مسلّمات پر حملے کیے جائیں تو خاموش نہیں بیٹھ سکتے، مفتی منیب الرحمن
ویب ڈیسک
هفته, ۵ ستمبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
(اسٹاف رپورٹر)مفتی منیب الرحمن نے کہاکہ بنیادی عقائد اوردینی مسلّمات پر سودے بازی نہیں ہوسکتی۔دارالعلوم امجدیہ میں کراچی بھر کے آئمہ و خطبائے اہلسنّت اور مساجدِ اہلسنّت کے ذمے داران کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ مفتی منیب الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم ملک میں نہ فساد چاہتے ہیں اورنہ ہی موجودہ حالات میں ہمارا ملک کسی فساد کامتحمل ہوسکتا ہے لیکن جب سرِعام دینی مسلّمات و مقدّسات پر جارحانہ حملے کیے جائیں توپھر مسلمانوں کے لیے بالکل خاموش بیٹھے رہنا دینی حمیّت کے منافی ہے اہلسنّت پرامن تھے اور پرامن رہیں گے لیکن بنیادی عقائد اوردینی معاملات پر سودے بازی نہیں ہوسکتی۔انھوں نے مزیدکہاکہ عوامی جلسوں اور اجتماعات میں اشتعال انگیز باتیں کبھی نہیں ہوئیں یہ سب کچھ پہلی بارموجودہ حکومت کے دور میں ہوا ہے۔