میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
زرداری ،فریال تالپورکے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

زرداری ،فریال تالپورکے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

ویب ڈیسک
جمعرات, ۵ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں آصف علی زداری اور فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈمیں 19ستمبر تک توسیع کردی گئی ۔ جمعرات کو پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں جوڈیشل ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر پیش کیا گیا۔احتساب عدالت اسلام آباد کے ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس نے کیس کی سماعت کی، فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ متعلقہ جج ریفرنسز کو سن رہے ہیں، وہی سماعت کریں گے ، عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 19 ستمبر تک توسیع کردی،کیس میں ریفرنس کی نقول تقسیم نہ کیے جانے کے باعث فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر نہ ہوسکی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں