پاکستان ا سٹاک مارکیٹ میں اضافے کا رجحان
ویب ڈیسک
جمعرات, ۵ ستمبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کا آغاز مثبت انداز میں ہوا ہے ۔جمعرات کے روز کاروبار کا آغاز 30 ہزار 244 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس 46 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 30 ہزار 291 کی سطح پر دیکھا گیا۔گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رحجان رہا اور دن کے اختتام پر 400 سے زائد پوائنٹ کا اضافہ دیکھا گیا۔بدھ کے روز کاروبار کا آغاز 29 ہزار 809 کی سطح پر ہوا جس میں ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کساد بازاری دیکھنے میں آئی۔ایک وقت میں100 انڈیکس 30378 پوائنٹ پر بھی گیا جو بلند ترین سطح رہی۔ ابتدائی تین گھنٹوں میں شدید مندی دیکھی گئی جب انڈیکس 341 پوائنٹ کی کمی سے 29468 پر آگیا تھا جو آج کی کم ترین سطح رہی۔بدھ کے روز مارکیٹ میں 107,350,810 شیئرز کا لین دین جن کی مالیت 4,648,538,909 پاکستانی روپے رہی۔