سندھ حکومت کا 9 ، 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان
ویب ڈیسک
جمعرات, ۵ ستمبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے صوبے بھر میں 9 اور10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 9 اور10 محرم الحرام بروز پیر اور منگل کو سرکاری چھٹی ہوگی۔ دوسری جانب سرکاری ملازمین ہفتہ، اتوار، پیر اور منگل چار دن چھٹیاں منائیں گے ۔