میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مصر کے سابق صدر محمد مرسی کے بیٹے عبداللہ مرسی انتقال کرگئے

مصر کے سابق صدر محمد مرسی کے بیٹے عبداللہ مرسی انتقال کرگئے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۵ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

مصر کے سابق صدر محمد مرسی کے سب سے چھوٹے بیٹے عبداللہ مرسی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق صدر محمد مرسی کے بیٹے عبداللہ مرسی کی عمر 25 سال کے لگ بھگ تھی، انہیں دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتا ل منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے ۔مرسی فیملی کی جانب سے بھی عبداللہ مرسی کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی گئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عبداللہ مرسی اپنے والد کی اچانک موت کے بعد سے کئی طبی مسائل کا شکار تھے اور ان کی موت کار ڈرائیونگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔واضح رہے کہ محمد مرسی مصر کے پہلے منتخب صدر تھے ، انہیں 2013 میں ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد گرفتار کرلیا گیا اور وہ قید میں تھے لیکن رواں سال 17 جون کو عدالت میں دوران ٹرائل ان کی اچانک موت واقع ہوئی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں