PECHS میں ناجائز تعمیرات کے ذمہ دارعمران اور ابریز
شیئر کریں
بلاک 5 کے B میں پلاٹ نمبر 95 اور 134 پر غیرقانونی کمرشل تعمیرات کاآغاز
ڈائریکٹر نیاز لغاری نے اے ڈی اور انسپکٹر کو کماؤ پوت بنادیا ، متعلقہ حکام خاموش
سندھ بلڈنگ عمران تالپور ابریز ابڑو کی ناجائز تعمیرات کی سرپرستی ضلع شرقی کے اے ای سی ایچ ایس بلاک 5 بلاک B پلاٹ 95 اور 134رہائشی پلاٹ منظم انداز سے کمرشل تعمیرات میں تبدیل جرآت سروے جاری ناجائز تعمیرات پر نیاز لغاری سے موقف لینے کی کوشش کی گئی رابطہ ممکن نہ ہوا۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران تالپور سینیئر بلڈنگ انسپکٹر ابریز ابڑو نے ضلع شرقی کے علاقے کے اے ای سی ایچ ایس کے رہائشی پلاٹوں کو منظم انداز سے کمرشل تعمیرات میں تبدیل کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہیجاری خلاف ضابطہ تعمیرات میں عدالتی حکم عدولیاں برقرار ہیں جس پر علاقہ مکینوں کا شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے جرآت سروے کے دوران حاصل کی جانے والی زیر نظر تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کے اے ای سی ایچ ایس کے بلاک 5 کے بلاک B پلاٹ 95 اور 134 پر کمرشل تعمیرات کی چھوٹ دے دی گئی ہے جرآت سروے ٹیم کی جانب سے موقف لینے کے لئے ڈائریکٹر نیاز لغاری سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر رابطہ ممکن نہ ہوسکا۔


