ادارہ ترقیات کا سیکریٹری عبدالمنان نیب ریڈار پر،ریکارڈ طلب
شیئر کریں
ادارہ ترقیات کا سیکرٹری نیب کے ریڈار پر آ گیا، نیب نے ڈائریکٹر جنرل کو لیٹر جاری کردیا، اثاثاجات،بینک اکائونٹس، تنخواہ وہ مراعات کی تفصیلات، سروس پروفائل سمیت دیگر ریکارڈ طلب، سیکرٹری عبدالمنان شیخ بدنام زمانہ بلڈر عارف میمن کے فرنٹ مین کے طور پر جانا جاتا ہے، تفصیلات کے مطابق بدنام زمانہ بلڈر عارف بلڈر کا فرنٹ مین افسر سیکرٹری ادارہ ترقیات حیدرآباد عبدالمنان شیخ نیب ریڈار پر آگیا ہے، نیب نے ادارہ ترقیات کے ڈائریکٹر جنرل کو لیٹر جاری کرکے عبدالمنان شیخ کی مبینہ کرپشن پر آگاہی دیتے ہوئے ریکارڈ طلب کرلیا ہے، نیب نے ادارہ ترقیات سے سیکرٹری عبدالمنان شیخ کی جانب سے ادارہ ترقیات میں جمع کرائے گئے اثاثاجات کی تفصیل، تنخواہوں اور مراعت کے اعداد وہ شمار، سروس پروفائل، انکوائریز کی تفصیلات، بیرون ممالک دوروں کی تفصیلات، بینک اکائونٹس، بینک بیلنس، ایچ ڈی اے کی جانب سے الاٹ کی گئی گاڑیوں سمیت دیگر تفصیلات طلب کرلی ہیں، عبدالمنان شیخ کو بدنام زمانہ بلڈر عارف میمن کا فرنٹ گردانتا جانتا ہے، ذرائع کے مطابق عارف بلڈر کے تمام غیرقانونی منصوبوں کی سرپرستی سیکرٹری عبدالمنان شیخ کرتا تھا اور گزشتہ کئے سالوں سے ادارہ ترقیات کے اہم عہدوں پر موجود رہا۔