سندھ بلڈنگ، جمشیدروڈ پر غیر قانونی کمرشل پلازہ کی تعمیرات
ویب ڈیسک
پیر, ۵ اگست ۲۰۲۴
شیئر کریں
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ضلع شرقی جمشید ٹاؤن کو غیرقانونی تعمیرات کا جنگل بنا دیا گیا ہے ، ڈائریکٹر آصف رضوی کی نگرانی میں بلڈر عمران جمانی کومکمل چھوٹ دے دی گئی ہے ، جمشیدروڈ کے رہائشی علاقے میں پلاٹ نمبر713پرکمرشل پلازہ گراونڈ پلس 7 اور راسماعیل خان روڈ عامل کالونی میںہائشی پلاٹ نمبر 433 پر غیرقانونی طریقے سے کمرشل تعمیرات کی جارہی ہیں ، واضح رہے کہ وزیر بلدیات سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج پٹہ سسٹم کو کنٹرول کرنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں ، ضلع شرقی جمشید ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات زمین پر موجود ہیں، جس جانب سے حکام نے چشم پوشی اختیار کررکھی ہے ۔