میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان گرفتاری پرپی ٹی آئی کا احتجاج 64کارکن گرفتار،خواتین شامل

عمران خان گرفتاری پرپی ٹی آئی کا احتجاج 64کارکن گرفتار،خواتین شامل

ویب ڈیسک
هفته, ۵ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے 36 کارکنوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔زمان پارک کے باہر چیئرمین پی ٹی آئی سے اظہار یکجہتی کے لیے پہنچنے والے کارکنوں اور پولیس کے درمیان آنکھ مچولی ہوئی۔پولیس نے احتجاج کرنے والے 33 کارکنان کو پولیس وینز میں ڈال کر مختلف تھانوں میں منتقل کردیا جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ پولیس نے کسی کارکن کو پر امن احتجاج کی اجازت بھی نہیں دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ جہاں بھی پی ٹی آئی کے کارکنان نکلیں انہیں فوری گرفتار کیا جائے۔خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بھی پولیس نے احتجاج کرنے والے تین کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں