میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ لوکل گورنمنٹ میگا پروجیکٹ ،کورنگی کاوزے کے کام میں جعلی بینک گارنٹی پھر دے دی گئی

سندھ لوکل گورنمنٹ میگا پروجیکٹ ،کورنگی کاوزے کے کام میں جعلی بینک گارنٹی پھر دے دی گئی

ویب ڈیسک
هفته, ۵ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ لوکل گورنمنٹ میگا پروجیکٹ کے حالیہ ٹینڈرکورنگی کاوزے کے کام میں جعلی بینک گارنٹی پھر دے دی گئی۔ اے ڈی پی نمبر 4159۔ کی بینک گارنٹی جعلی ہونے کا انکشاف ہوگیا۔ اندرونی ذرائع نے بتایا کہ جو دستاویزات ٹینڈر کے ساتھ بعض ٹھیکیداروں نے جمع کرائی ہیں وہ جعلی ہیں اور یاد رہے کہ اس سے قبل بھی 2022 میں جعلی بینک گارنٹی کے خلاف خبروں کی اشاعت پر اور ٹھیکیداروں کی درخواست پر ایف آئی اے نے ایکشن لیا تاہم اچانک ایف آئی اے دباؤ میں آکر جس ادارے اور ٹھیکیداروں کے خلاف انکوائری کرنی تھی اسی ادارے کے پی ڈی کو اس کی تحقیقات کرنے کی زمہ داری سونپ دی گئی تھی۔ جس کے بعد کچھ نہ ہوسکا، اسی باعث اب پھر سے ٹھیکیداروں نے افسران کے ساتھ مل کر جعلی بینک گارنٹی کے ذریعہ ٹھیکہ حاصل کر لیا ہے۔ اس حوالے سے سٹی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ اس غیر قانونی کام کو جو ایف آئی اے کی غفلت کے باعث دوبارہ شروع ہوچکا ہے اس کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی۔ اس سلسلے میں ایسوسی ایشن متعلقہ حکام کو تحریری طور پر خط ارسال کر رہی ہے جو بھیجنا شروع کردیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ چند ٹھیکیدار ہی اس میں ملوث ہیں اور مختلف ناموں کی کمپنیز سے بار بار جعلی بینک گارنٹیوں پر کرپٹ پی ڈی اور اس کے اعلیٰ کار افسران کے ذریعہ کام حاصل کر رہے ہیں۔ اس گھناونے کھیل میں جو کمپنی شامل ہے اس میں جے اینڈ کو. (J&Co) اور حبیب کنسٹریکٹرز نے جعلی بینگ گارنٹی پر کام حاصل بھی کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ اس گھناونے کھیل کے زمہ دار مبینہ طور پر پی ڈی لوکل گورنمنٹ شبیہ الحسن بتائے جاتے ہیں، جبکہ کے ڈی اے انجینیئرز اور اکاوٹس کے افسران بھی ملوث بتائے جاتے ہیں۔ دوسری طرف سیپرا پر بغیر بینک گارنٹی ٹینڈر اور ورک آرڈر کو ویب سائٹ پر ظاہر کردیا گیا ہے۔ جبکہ بغیر بینک گارنٹی سیپرا ویب سائٹ پر ٹینڈر ایوارڈ کرنا غیر قانونی ہے اور اسے نہ ایوارڈ کیا جا سکتا ہے نہ ویب سائٹ پر شائع کیا جا سکتا ہے۔ سیپرا ویب سائٹ پر سبجیکٹ۔کنسٹریکشن آف برج ایٹ کورنگی کازوے اے ڈی پی نمبر 4159۔ ہے جس کے پروجیکٹ ڈائریکٹر میگا پروجیکٹ شبیہ الحسن ہیں


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں