میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مودی نے ہٹلرجیسا آمرانہ جابرانہ قدم اٹھایا،شا ہ محمودقریشی

مودی نے ہٹلرجیسا آمرانہ جابرانہ قدم اٹھایا،شا ہ محمودقریشی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۵ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان پوری طرح کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے ، عالمی برادری بھارت پر دباو ڈالے کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ انسانوں والا سلوک کرے،بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہٹلر جیسا آمرانہ وجابرانہ قدم اٹھایا،بھارت اپنے یک طرفہ اقدامات کو کالعدم قرار دے اور ریاستی جبر و دہشتگردی کے تمام ہتھکنڈے ختم کرے، بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کا احترام کرے اور کشمیریوں کو استصواب رائے کا اپنا حق استعمال کرنے دے۔بدھ کو اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے 5اگست 2019کو طاقت کے نشے میں بدمست ہوکر غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں ہٹلر جیسا آمرانہ وجابرانہ قدم اٹھایا،اس اقدام کے ذریعے بھارت نے ریاستی دہشت گردی کے سست روی سے جاری سونامی کی رفتار میں اضافہ کردیا ،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کو پس پشت ڈال کر دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت نے ظلم وجبر کے ہر ہتھکنڈے کا بہیمانہ استعمال کیا، یہ وہی ادارہ ہے جس کی مستقل نشست کے حصول کی بھارت حرص و تمنا رکھتا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بالخصوص دو سال سے کشمیری عوام دنیا کے سب سے بڑے کنسنٹریشن کیمپ (حراستی مرکز)میں جبر واستبداد اور مصائب کا سامنا کررہے ہیں،اس پر مستزاد یہ کہ ان کے رابطوں کو مسددو کردیاگیا ہے۔ آج انہیں معمول کی یا ہنگامی طبی سہولیات تک رسائی ممکن نہیں، یہ وہ سلوک ہے جو بدترین مجرموں کے ساتھ بھی روا نہیں رکھا جاتا، حد تو یہ ہے کہ کورونا وبا میں بھی کشمیریوں کو زرہ برابر رعایت نہیں دی جارہی حالانکہ کورونا وبا کی صورتحال نے بنی نوع انسان میں ایک دوسرے کے لئے بے مثال ہمدردی پیدا کی ہے لیکن کورونا وبا میں کشمیریوں کے لئے صورتحال مزید ابتر ہوگئی کیونکہ بھارت کشمیریوں کو یکسر مٹا دینے کی کوشش کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کشمیریوں کو اس طرح لاپتہ کیاجارہا ہے کہ ان کا کوئی سراغ نہ پاسکے ،ڈومیسائل کے نئے قاعدے متعارف کرائے جارہے ہیں اور جبری قوانین کا کشمیریوں پر اطلاق کیاجارہا ہے تاکہ غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں آبادی کاتناسب تبدیل کردیا جائے ۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ خبط عظمت کے وہم میں مبتلا بھارت دنیا اور خاص کر پاکستان سے چاہتا ہے کہ اس صورتحال کو جوں کا توں مان لیا جائے لیکن وزیراعظم عمران خان کے واضح ویژن کی روشنی میں ہم پورے عزم کے ساتھ کھڑے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں