میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کا ریسٹورنٹ ، شادی ہالز اور پارکس کھولنے پر غور شروع

حکومت کا ریسٹورنٹ ، شادی ہالز اور پارکس کھولنے پر غور شروع

ویب ڈیسک
بدھ, ۵ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

حکومت نے شعبہ سیاحت ،ریسٹورنٹ ، شادی ہالز اور پارکس کھولنے پر غور شروع کردیا ہے اور صوبوں سے تجاویز جمع کرلیں، حماد اظہر کا کہنا ہے کہ تجاویزپراین سی سی میں وزیراعظم کی صدارت میں جلد فیصلہ کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے بند شعبے کو کھولنے پر صوبو ں سے مشاورت شروع کردی ہے، شعبہ سیاحت ،ریسٹورنٹ ، شادی ہالز اورپارک کھولنے پر مشاورت جاری ہے ، جبکہ مارکیٹوں اور صنعتوں کے اوقات پر بھی نظر ثانی کی جائیگی۔حماداظہر کا کہنا تھا کہ ایس او پیز تیار کرنے کیلئے صوبوں سے تجاویز لی ہیں اور صوبوں کوایس او پیزاورعملدرآمدکے طریقہ کارکی حتمی تیاری کا کہا ہے، تجاویزپراین سی سی میں وزیراعظم کی صدارت میں جلد فیصلہ کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں