میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پرائیوٹ اسکولزایکشن کمیٹی کا کا 15 اگست سے اسکولز کھولنے کا اعلان

پرائیوٹ اسکولزایکشن کمیٹی کا کا 15 اگست سے اسکولز کھولنے کا اعلان

ویب ڈیسک
بدھ, ۵ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

پرائیوٹ اسکولز ایکشن کمیٹی نے 15 اگست سے اسکول کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان پرائیوٹ اسکولز ایکشن کمیٹی کے رہنما پرویز ہارون نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اسکول کھولنے سے متعلق 31 نکاتی ایس او پیز بھی جاری کر دی ہیں۔پرویز ہارون نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے کورونا وبا کے باعث لگائے گئے لاک ڈاؤن کے دوران ہمارے اداروں کی خبر گیری تک نہیں کی۔رہنما پرائیوٹ اسکولز ایکشن کمیٹی نے کہا کہ معاشی حالات خراب ہونے کے باعث کئی اسکول مالکان نے محنت مزدوری کرنا شروع کردی ہے۔پرویز ہارون کا کہنا تھا کہ سروے کے مطابق 74 فیصد والدین بچوں کو اسکول بھیجنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی کچھ یوسیز میں صورتحال بہتر نہیں ہے، وہاں اسکولز نہیں کھلیں گے۔پرویز ہارون کا کہنا تھا کہ تمام بورڈز میں بچوں کے لیے پروموشن سرٹیفکیٹ جلد فراہم کیے جائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں