میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لاہور ، اداکار محسن عباس کی عبوری ضمانت میں 16 اگست تک توسیع

لاہور ، اداکار محسن عباس کی عبوری ضمانت میں 16 اگست تک توسیع

ویب ڈیسک
پیر, ۵ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

لاہور کی عدالت نے اداکار، گلوکار محسن عباس کی عبوری ضمانت میں 16 اگست تک توسیع کر دی۔تفصیلات کے مطابق اہلیہ پر تشدد کے کیس میں اداکار اور گلوکار محسن عباس ضمانت میں توسیع کے لیے لاہور کی سیشن عدالت میں پیش ہوئے ۔کمرہ عدالت میں محسن عباس نے اپنی حاضری لگوائی۔ اس موقع پر محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے اپنے وکیل کا وکالت نامہ جمع کروایا۔عدالت میں پیشی کے موقع پر اداکار محسن عباس نے عدالت میں عبوری ضمانت کی توسیع کی درخواست جمع کرائی۔ عدالت نے گلوکار کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 16اگست تک توسیع کر دی ۔واضح رہے کہ اکیس جولائی کو محسن عباس حیدر کے خلاف اہلیہ فاطمہ سہیل پر تشدد کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس میں درج کیا گیا تھا۔ محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے شوہر پر بے وفائی اور تشدد کرنے کا الزام عائد کیا تھا جس کے جواب میں اداکار نے تمام الزامات کو مسترد کردیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں