میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کا مختصرکابینہ رکھنے کا فیصلہ۔ سادگی اولین ترجیح ہوگی!

عمران خان کا مختصرکابینہ رکھنے کا فیصلہ۔ سادگی اولین ترجیح ہوگی!

منتظم
اتوار, ۵ اگست ۲۰۱۸

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت سازی کے بعد پہلے مرحلے میں 15 سے 20 وزراء پر مشتمل کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہفتہ کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس بنی گالہ میں ہوا جس میں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین سمیت پی ٹی آئی کے کئی رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس میں وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کے امور پر غور کیا گیااتحادی جماعتوں کے ساتھ حکومت سازی کے فارمولے پر بات چیت کی گئی۔اطلاعات کے مطابق عمران خان نے حکومت سازی کے لیے اہم فیصلے کرلیے ہیں جس کے تحت پی ٹی آئی حکومت کی وفاقی کابینہ مختصر رکھی جائے گی۔ عمران خان پہلے مرحلے میں 15 سے 20 وزراء کی کابینہ بنائیں گے ٗ ابتداء میں وفاقی وزراء زیادہ اور وزرائے مملکت کی تعداد کم ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں بلوچستان، سندھ، خیبر پختونخوا اور پنجاب کی نمائندگی ہوگی اور زیادہ تعداد ارکان قومی اسمبلی کی ہوگی ٗ اتحادیوں کو بھی اہم وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔ جن میں ایم کیوایم کو ایک وزارت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی اولین ترجیح سادگی اور کفایت شعاری اپنانا ہوگی اور وزراء کی کارکردگی عمران خان خود مانیٹر کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں