میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
معروف گلوکار اخلاق احمد کو مداحوں سے بچھڑے 18 برس بیت گئے

معروف گلوکار اخلاق احمد کو مداحوں سے بچھڑے 18 برس بیت گئے

منتظم
هفته, ۵ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

1974 میں فلم ’’چاہت‘‘ کے گیت ’’ساون آئے ساون جائے‘‘ نے ان کی پہچان بنائی
گائیکی کی دنیا میں منفرد مقام رکھنے والے معروف پلے بیک سنگر اخلاق احمد کو دنیا سے رخصت ہوئے 18 برس بیت گئے لیکن ان کے گیت آج بھی لوگوں میں مقبول ہیں۔ اخلاق احمد نے جب فلمی صنعت میں قدم رکھا اس وقت نئے گلوکاروں کے لئے جگہ بنانا بہت مشکل تھا، تاہم انہوں نے اپنی مسحور کن آواز سے علیحدہ مقام حاصل کیا۔ اخلاق احمد نے 1973 میں پہلا گیت ریکارڈ کرایا جبکہ 1974 میں فلم ’’چاہت‘‘ کے گیت ’’ساون آئے ساون جائے‘‘ نے ان کی ایسی پہچان بنائی کہ پھر انہوں نے مڑ کر پیچھے نہ دیکھا۔ فلم’’بندش‘‘ کے گیت’’سونانہ چاندی نہ کوئی محل‘‘ نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ اخلاق احمد نے اپنے کیرئیر میں چھیاسی فلموں میں ایک سو ستتر نغمات گائے۔اخلاق احمد کئی برس تک کینسر جیسے موزی مرض سے جنگ لڑتے رہے اور4 اگست 1999ء کو 49 برس کی عمر میں زندگی کی بازی ہار گئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں