میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہالینڈ سے درآمد مضر صحت انڈے یورپی مارکیٹ سے اٹھالیے گئے

ہالینڈ سے درآمد مضر صحت انڈے یورپی مارکیٹ سے اٹھالیے گئے

منتظم
هفته, ۵ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

ڈچ انڈوں کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد صورت حال قابو میں ہے، یورپی کمیشن
یورپی کمیشن نے صارفین کو یقینی دہانی کرائی ہے کہ ہالینڈ سے مہیا کیے جانے والے وہ انڈے مارکیٹ سے واپس اٹھا لیے گئے ہیں، جن میں انسانی جسم کو نقصان پہنچانے والا ایک کیمیکل فیپرونِل پایا گیا تھا۔عرب ٹی وی کے مطابق کمیشن نے مزید کہا کہ اب پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔ ہالینڈ کی جانب سے ایک روز قبل انتباہ جاری کیا گیا تھا کہ ایسے انڈے مت خریدے جائیں، جن پر ایک مخصوص مہر لگ ہوئی ہے۔ یہ مضر انڈے ہالینڈ کے اٹھائیس اور جرمنی کے ایک پولٹری فارم پر پراسیس کیے گئے تھے۔ ڈچ حکام نے 180 پراسیسنگ فارمز کو بند کر دیا ہے اور ان کے انڈوں کا تجزیہ کیا جا رہا ہے۔ ہالینڈ کی پولٹری فارمز کی تنظیم نے بھی اعلان کیا ہے کہ اْن کے ملک کے انڈوں میں مضر کیمیکل موجود نہیں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں