میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہلٹن کی منی لانڈرنگ اور ناجائز منافع خوری کی ریت برقرار

ہلٹن کی منی لانڈرنگ اور ناجائز منافع خوری کی ریت برقرار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۹ مئی ۲۰۱۹

شیئر کریں

(جرأت انوسٹی گیشن سیل) ہلٹن فارما نے دماغی امراض میں استعمال ہونے والی دوا Quselکے خام مال Quetiapine Fumarate کی درآمد پر اپنے منی لانڈرنگ اور ناجائز منافع خوری کی ریت کو برقرار رکھا۔ ہلٹن نے متحدہ عرب امارات میں واقع کمپنیARTانٹرنیشنل سے سال 2012میں مجموعی طور پرساڑھے تین سو کلو Quetiapine Fumarateدرآمد کروایا اور اس معمولی سی مقدار پر بھی 4لاکھ بیس ہزار روپے کا قیمتی زرمبادلہ غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک منتقل کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔


درد شقیقہ میں استعمال ہونے والے خام مال Sumatriptan Succinateکی قیمت درآمدی بلوں میں دوگنازائد ظاہر


ہلٹن نے دو سو کلو فی ڈالر کی اوسط درآمدی قیمت والے اس خام مال کی قیمت درآمدی بلوں میں 14سو اور11سو ڈالر فی کلو ظاہر کی۔ عالمی منڈی میں رائج قیمت کے مطابق ساڑھے تین کلو خام مال کے لیے 70ہزار ڈالر کی ادائیگی کی جانی چاہیے تھی، لیکن مذکورہ کمپنی نے اپنے کالے دھن کو بیرون ملک منتقل کرنے کے لیے4لاکھ نوے ہزار ڈالر کی ادائیگی ظاہر کی۔ ہلٹن نے 15مئی 2012کو 11سو کلوفی ڈالر کے حساب سے75کلو Quetiapine Fumarat درآمد کروایا، لیکن اس سے اگلے دن 16 مئی کو درآمد ہونے والے اس خام مال کی قیمت 14سو ڈالر فی کلو ظاہر کی گئی اور اس قیمت پر50 کلو Quetiapine Fumaratمنگوایا، ایک ہی دن کے فرق سے فی کلو قیمت میں ہزاروں روپے کا فرق بھی ڈرگ ریگولیٹری اور پاکستان کسٹمز کے حکام کی نظروں میں نہ آسکا۔27اگست کوگیارہ سو ڈالر فی کلو کے حساب سے 75 کلو،19ستمبر کو50کلو،15اکتوبر کو 50کلو،12نومبر کو50کلو،7دسمبر کو50کلو Quetiapine Fumaratدرآمد کروایا۔ ہلٹن نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے درد شقیقہ (آدھے سر کا درد) میں استعمال ہونے والے خام مال Sumatriptan Succinateکی قیمت بھی درآمدی بلوں میں دوگنا زائد ظاہر کی۔ 35کلو کی مقدار میں درآمد ہونے والے اس خام مال کے لیے 70ہزار ڈالر کی ادائیگی ظاہر کی گئی جب کہ اوسط درآمدی قیمت925ڈالر فی کلو کے حساب سے 32ہزار375ڈالر اد کیے جانے چاہیے تھے لیکن اس خام مال پر بھی 37ہزار635ڈالر کا زرمبادلہ غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک منتقل کردیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں