میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کا جن بے قابو ،ضلع شرقی وارداتوں میں سرفہرست

شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کا جن بے قابو ،ضلع شرقی وارداتوں میں سرفہرست

منتظم
هفته, ۵ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

ضلع شرقی میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران اسٹریٹ کرائم چودہ سو سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں
ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کا جن بے قابو ہوگیا ہے اور اس معاملے میں ڈسڑکٹ ایسٹ بازی لے گیا ہے ، جہاں ایک ماہ کے دوران اسٹریٹ کرائم کی 1443وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں جاری ہیں، شہری روزانہ کی بنیاد پر اپنے قیمتی اشیا سے محروم ہورہے ہیں ، اس بات کا اندازہ اس رپورٹ سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ ضلع شرقی میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران اسٹریٹ کرائم چودہ سو سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق اسٹریٹ کرائم میں تھانہ گلشن اقبال سرفہرست رہا ، جہاں ماہ جولائی کے دوران 143وارداتیں رونما ہوئیں،فیروزآباد میں 132 اور شارع فیصل میں 116وارداتیں کی گئیں۔ضلع جنوبی کے تھانہ پریڈی میں 60،درخشاں میں 48اور صدر میں اسٹریٹ کرائم کی 42 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، جبکہ ضلع غربی کے تھانہ تیموریہ کی حدود میں 83،شارع نورجہاں میں 72اور عزیزآباد میں 66وارداتیں رپورٹ کی گئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں