میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بجلی صارفین کے فی یونٹ بنیادی ٹیرف میں 49روپے تک بڑھانے کی منظوری

بجلی صارفین کے فی یونٹ بنیادی ٹیرف میں 49روپے تک بڑھانے کی منظوری

ویب ڈیسک
جمعه, ۵ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

حکومت نے ملک بھرمیں بجلی صارفین کو ہائی وولٹیج جھٹکا ۔ فی یونٹ بنیادی ٹیرف میں سات روپے بارہ پیسے تک اضافے سے اڑتالیس روپے چوراسی پیسے تک بڑھانے کی منظوری دے دی ۔ سیلز ٹیکس اور ایڈجسٹمنٹ ملاکر فی یونٹ ٹیرف پینسٹھ روپیسے بڑھ جائیگا ۔ سو یونٹ تک سات روپے گیارہ پیسے۔ تین سو یونٹ تک سات روپے بارہ پیسے تک کا اضافہ کردیا گیا بجٹ میں عوام بھاری ٹیکسوں ۔۔پیٹرول اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے صدمے سے سنبھلے بھی نہ تھے کہ عوام کو بجلی کا زور دار جھٹکا دینے کی بھی ٹھان لی گئی۔وفاقی کابینہ نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں بھاری اضافے کی منظوری دے دی جس کے بعد بجلی کے فی یونٹ بنیادی ٹیرف میں7 روپے 12 پیسے تک اضافہ کردیاگیا۔حکومتی اقدام سے 100 یونٹ استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے لیے ماہانہ ٹیرف7روپے11پیسیاضافے سے23روپے59پیسے ہوجائے گا۔101سے200یونٹ استعمال کرنے والوں کو 7روپے 12پیسے اضافے سے بجلی کا یونٹ 30روپے 7پیسے میں ملے گا۔ماہانہ201 سے300 یونٹ تک کا ٹیرف7 روپے 12 پیسیاضافے سے34روپے 26 پیسے ہوجائے گا۔301 سے400یونٹ استعمال کرنے والوں کے لیے 7 روپے 2 پیسیاضافے سے برقی توانائی کے نرخ 39روپے15 پیسے ہوجائیں گے۔6روپے12پیسے اضافے سے 401 سے500یونٹ کا ٹیرف41روپے36 پیسے ۔ 501 سے600 یونٹ کاٹیرف42روپے 78 پیسے ہوجائے گا۔6روپے12 پیسے اضافے سے ماہانہ601سے 700 یونٹ استعمال کرنے والوں کو 43 روپے 92 پیسے700 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والوں کو 48 روپے84 پیسے میں بجلی کا ایک یونٹ ملے گا۔حکومتی اقدام سے100یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے لائف لائن صارفین تو محفوظ رہیں گے۔لیکن ایک سے100 یونٹ تک کے پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کاٹیرف 3 روپے95 پیسے اضافے سے11 روپے 69 پیسے101سے200 یونٹ تک کے پروٹیکڈ گھریلو صارفین کا ٹیرف4 روپے10 پیسیاضافے سے 14 روپے16 پیسے فی یونٹ ہوجائیگا۔ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے سے صارفین پر تقریبا 600 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔پاور ڈویژن نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کاوفاقی کابینہ کا فیصلہ نیپرا کو بھجوادیا۔۔ نیپرا درخواست پر 8جولائی کو سماعت کرے گا۔ نیپرا کی توثیق کے بعد وفاقی حکومت بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کرے گی۔ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے کرنے کی تجویز ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں