میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت ہر صورت زراعت،جائیداد پر ٹیکس لگائے گی، سینیٹر محمد اورنگزیب

حکومت ہر صورت زراعت،جائیداد پر ٹیکس لگائے گی، سینیٹر محمد اورنگزیب

ویب ڈیسک
جمعه, ۵ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت ہر صورت زراعت اور جائیداد پر ٹیکس لگائے گی ،وفاق کا اکھٹا کیا گیا ریونیو کا 60 فیصد صوبوں کو چلا جاتا ہے۔ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اس بجٹ کو ہمیں ایک روڈ میپ کے طور پر دیکھنا ہو گا، پاکستان ٹیکس ٹو جی ڈی پی ساڑھے نو فیصد کا متحمل نہیں ہوسکتا، ہمیں اسے 13 فیصد تک لے کر جانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا ہر صورت زراعت اور جائیداد پر ٹیکس لگانے کا ارادہ ہے، وفاق کا اکھٹا کیا گیا ریونیو کا 60 فیصد صوبوں کو چلا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ ٹھیک کہتے ہیں کہ نان فائلرز کی کیٹیگری کو ختم ہی کر دیں، یہ دنیا کا واحد ملک ہو گا جس میں نان فائلرز کی اختراع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نان فائلرز کیلئے قیمتوں کو اس انتہائی لیول تک لے گئے ہیں کہ وہ تین سے چار مرتبہ سوچیں گے ضرور کہ نان فائلر رہنا ہے یا نہیں۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ صنعتوں کیلئے گروس سبسڈی والا معاملہ کافی حد تک کنٹرول کیا جا سکے، ہمیں ڈیجیٹل اکنامی کی طرف جانا ہے اور یہ بہت اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جلد ہی اعلان کریں گے کہ وہ ڈیجیٹل انیشی ایٹیو کو آگے لے کر جا رہے ہیں اور اس کی سربراہی کیلئے پرائیویٹ سیکٹر سے کسی کو لایا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں