ڈبے کے دودھ پر دکانداروں کا 30 فیصد اضافہ،عوام چیخ اٹھی
ویب ڈیسک
جمعه, ۵ جولائی ۲۰۲۴
شیئر کریں
دودھ کے ڈبوں پر ٹیکس لگنے کے بعد ڈبہ پیک دودھ کی قیمتوں نے عوام کی چیخیں نکال دیں۔حکومت نے ڈبے والے دودھ پر 18فیصد جی ایس ٹی ٹیکس لگایا ہے جس سے ڈبے کے دودھ کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہیں۔ ٹیکس لگنے کے بعد دودھ کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق شہریوں نے بتایا کہ حکومت نے تو ڈبے والے دودھ پر18فیصد جی ایس ٹی ٹیکس لگایا ہے تاہم دکانداروں نے قیمتیں 30 فیصد سے بھی زائد بڑھا دی ہیں جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔دوسری جانب دکانداروں کے مطابق کسی بھی کمپنی کے ایک پاؤ والے دودھ کے ڈبے کی قیمت 70 روپے سے بڑھ کر 95 روپے ہوگئی ہے، ایک کلو والے ڈبے کی قیمت 380 روپے جب کہ ڈیڑھ کلو والا ڈبے کی قیمت 510 روپے ہوگئی ہے۔دکانداروں نے بتایا کہ اسی طرح بچوں کا پینے والا خشک دودھ بھی 2100 سے بڑھ کر 2600 روپے کا ہوگیا ہے۔