میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف پر قتل کے سنگین الزامات لگانے والے تسنیم حیدر تفتیش کے لیے طلب

نواز شریف پر قتل کے سنگین الزامات لگانے والے تسنیم حیدر تفتیش کے لیے طلب

جرات ڈیسک
بدھ, ۵ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

سابق وزیر اعظم نواز شریف پر قتل کے سنگین الزامات لگانے والے تسنیم حیدر کولندن پولیس نے تفتیش کے لیے طلب کر لیا۔ کاؤنٹر ٹیررازم پولیس کے افسران رواں ماہ کے وسط میں تسنیم شاہ کے انٹرویوز کریں گے، پولیس اس سے قبل بھی تسنیم حیدر سے انٹرویو کر چکی ہے۔ خیال رہے کہ تسنیم حیدر نے صحافی ارشد شریف کے قتل کا الزام نوازشریف، مریم نواز اور ناصر بٹ پر لگایا تھا۔ اس حوالے سے ناصر بٹ کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کی والدہ بتا چکی ہیں ان کے بیٹے کے قتل کے حوالے سے انہیں کن پر شبہ ہے، ارشد شریف کی والدہ سپریم کورٹ میں کہہ چکی ہیں کہ عمران خان اور مراد سعید کو طلب کیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں