میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ صحت اکائونٹس افسر کو نیب سے بچانے کیلئے سرگرم ہوگیا

محکمہ صحت اکائونٹس افسر کو نیب سے بچانے کیلئے سرگرم ہوگیا

ویب ڈیسک
منگل, ۵ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

رپورٹ: مسرور کھوڑومحکمہ صحت سندھ تھر میں بلدیاتی انتخابات کے دوران ڈاکٹر پر تشدد کرنے والے ملازم وڈیرے کو نیب سے بچانے کیلئے سرگرم ہوگیا، نیب کو غلام محمد جونیجو سے متعلق معلومات دینے سے معذرت کرلی گئی، جبکہ محکمہ صحت کے اکائونٹس افسر غلام محمد جونیجو کی جانب سے تاریخ پیدائش میں بھی جعلسازی کا انکشاف ہوا ہے۔ جرأت کو موصول دستاویز کے مطابق تھرپارکر میں بلدیاتی انتخابا ت کے دوران محکمہ صحت سندھ کے اکائونٹس افسر غلام محمد جونیجو نے پریذائیڈنگ افسر ڈاکٹر کو سرعام تھپڑ رسید کرتے ہوئے دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ تم مجھے جانتے نہیںکہ میں کون ہوں، تھر میں دہشت کی علامت وڈیرے غلام محمد جونیجو کے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے تعلقات کے باعث تھر پارکر پولیس وڈیرے کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، تھر میں وڈیرے غلام محمد جونیجو کی جانب سے پریذائیڈنگ افسر پر تشدد کا معاملہ منظرعام پر آنے کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) نے محکمہ صحت سندھ سے اکائونٹس افسر غلام محمد جونیجو کا سروس ریکارڈ طلب کیا، نیب میں انکوائری شروع ہونے کے بعد ڈی جی صحت ڈاکٹر جمن باہوٹو نے گریڈ 16 کے ملازم غلام محمد جونیجو کو معطل کرتے ہوئے نیب کو معطلی اور انکوائری کے دو نوٹیفکیشن ارسال کردیے، ڈی جی صحت ڈاکٹر جمن باہوٹو اکائوٹس افسر وڈیرے غلام محمد جونیجو کا سروس ریکارڈ نیب کو فراہم کرنے سے گریزاں ہے۔ محکمہ صحت سندھ نے نیب کو ارسال کئے گئے جواب میں تحریرکیا کہ اکائونٹس افسر غلام محمد جونیجوکو الیکشن قوائد کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا ہے اور ان کے خلاف انکوائری کی جارہی ہے، انکوائری رپورٹ مکمل ہونے کے بعد نیب کو انکوائری رپورٹ سے آگاہ کیا جائے گا۔ محکمہ صحت سندھ کے ایک افسر نے بتایا کہ نیب تحقیقات کرنا چاہتا ہے کہ محکمہ صحت سندھ میں گریڈ ایک میں نائب قاصد بھرتی ہونے والا وڈیرہ غلام محمد جونیجو ترقیاں حاصل کرنے کے بعد گریڈ 16 میں اکائونٹس افسر کیسے تعینات ہوگیا؟ جبکہ غلام محمد جونیجو کی جانب سے تاریخ پیدائش میں بھی جعلسازی کی گئی ہے، اکائونٹس افسر غلام محمد جونیجو کے دسویں جماعت کے سرٹیفکیٹ میں ان کی تاریخ پیدائش یکم جنوری 1958 درج ہے،اس حساب سے وڈیرے غلام محمد جونیجو کو سال 2017 میں ریٹائر ہوجانا چاہے لیکن محکمہ صحت سندھ کی کالی بھیڑوں اور اعلیٰ سطح پر اثر رسوخ کے باعث غلام محمد جونیجو اکائونٹس افسر کے طور پر لاکھوں روپے تنخواہ اور الائونسز وصول کرتے رہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں