میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کا رواں ماہ کامیاب پاکستان پروگرام متعارف کرانے کا فیصلہ

حکومت کا رواں ماہ کامیاب پاکستان پروگرام متعارف کرانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
پیر, ۵ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

حکومت نے رواں ماہ اصولی طور پر ‘کامیاب پاکستان پروگرام’ متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا جس کے تحت 40 لاکھ گھرانوں کو متعدد اسکیمز کے تحت معاونت فراہم کی جائے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ پروگرام آئندہ انتخابات سے قبل حکومت کی جانب سے معاشرے کے غریب طبقے کے لیے اٹھائے گئے بڑے اقدامات میں سے ایک معلوم ہوتا ہے۔ایک انٹرویومیں وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ہم نے اس پروگرام کے ہر پہلو کو حتمی شکل دے دی ہے اور اسے جولائی کے وسط میں متعارف کروایا جائے گا۔پروگرام کے چند پہلوؤں سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس کا مقصد عوام کو رہائشی منصوبوں، ہنر کی تربیت، صحت کارڈ، کاروبار اور زرعی کاموں کے لیے بلاسود قرضے فراہم کرنا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ اہداف ایک سال میں نہیں بلکہ وقت کے ساتھ ساتھ حاصل کیے جائیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مالی سال 22-2021 کے دوران تقریباً 3 کھرب سے 4 کھرب روپے کے بلاسود قرضے دیے جائیں گے اور کہا کہ بلاسود قرضوں کے لیے سبسڈی کی رقم مالی سال 22-2021 کے بجٹ میں مختص کی جاچکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کامیاب جوان پروگرام’ اس منصوبے کا ہی حصہ ہوگا۔ٹیکس بیس کو بڑھانے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ 72 لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے حکمت عملی تشکیل دی گئی ہے جسے جلد حتمی شکل دی جائے گی اور کسی ٹیکس دہندہ کو ہراساں نہیں کیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ رواں مالی سال میں پوائنٹ آف سیل پروگرام کو زیادہ سے زیادہ تاجروں تک پہنچایا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں