پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت ہے، وزیراعظم
شیئر کریں
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی اورمالی معاونت کی جاتی ہے۔انہوں نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جوہر ٹاوَن دھماکے پر اپنی ٹیم کو تحقیقات کے بارے میں قوم کو آگاہ کرنے کا کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سول اور عسکری خفیہ اداروں کے تعاون سے سی ٹی ڈی واقعے کی تہہ تک پہنچی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کے سی ٹی ڈی ونگ کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ سول اور ملٹری اداروں کی کارکردگی کو بھی سراہتا ہوں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اداروں کے باہمی تعاون سے دہشتگردوں کی شناخت اور بیرون ملک ان کی جڑوں تک پہنچنا ممکن ہوا۔انہوں ںے واضح طور پر کہا کہ جوہر ٹاون دھماکے کے تانے بانے بھارت کے پاکستان مخالف دہشت گرد نیٹ ورک سے ملے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری سے کہا کہ وہ بھارت کے اس رویے کے خلاف اداروں کو متحرک کرے۔