میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک پہلے باقی سب بعد میں ‘ ریاسی اداروں سے تعاون جاری رکھیں گے ‘ آرمی چیف

ملک پہلے باقی سب بعد میں ‘ ریاسی اداروں سے تعاون جاری رکھیں گے ‘ آرمی چیف

ویب ڈیسک
بدھ, ۵ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی/ پنو عاقل (اسٹاف/ نامہ نگار) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک سب سے پہلے ہم بعد میں ہیں، ریاستی اداروں سے تعاون جاری رکھیں گے، آرمی چیف کی زیر صدارت سندھ ایپکس کمیٹی کا اجلاس، پنو عاقل گیرژن کا دورہ۔ تفصیلات کے مطابق کورہیڈکوارٹر کراچی میں سندھ اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جہاں پر سیکیورٹی صورت حال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پولیس اصلاحات اور سیف سٹی منصوبے پر کام میں تیزی لانے پر اتفاق کیا گیا۔چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیر صدارت کور ہیڈ کوارٹرز کراچی میں سیکیورٹی کی صورت حال اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے سندھ ایپکس کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ،آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ، چیف سیکریٹری، کورکمانڈرکراچی، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی رینجرزسندھ اورسول وعسکری حکام نے شرکت کی۔آئی ایس پی آر اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں کراچی میں امن وامان اور داخلی سیکیورٹی کے حوالے سے متعلقہ حکام نے بریفنگ دی۔اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد میں پیش رفت کاجائزہ لیا گیا جبکہ کراچی سینٹرل جیل سے خطرناک دہشت گردوں کے فرارکامعاملہ بھی زیر بحث آیا اور اس طرح کیواقعات سے بچنے کے لیے ممکنہ اقدامات پربھی بات چیت کی گئی۔5 گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس میں امن و امان کی صورت حال پراطمینان کا اظہارکیا گیا اور صوبے میں دیرپاامن کے لیے مزیداقدامات پرزوردیاگیا۔صوبے میں امن کے استحکام کے لیے پولیس اصلاحات، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیے وفاق اورصوبائی حکام کیدرمیان مربوط تعاون، اور سیف سٹی منصوبے پرکام تیزکرنے پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر آرمی چیف نے کراچی میں امن وامان کے قیام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے معاونت پر کراچی کور اور رینجرزکی کاوشوں کو سراہا۔آرمی چیف نے تمام متعلقہ اداروں کا آپس میں رابطوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحتیوں کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔سندھ پولیس میں بہتری کی تعریف کرتے ہوئے انھوں نے میرٹ پر بھرتیوں اور نوجوان تربیت یافتہ اہلکاروں اور کمانڈ کو مضبوط کرنے پر زور دیا۔قبل ازیں پنو عاقل گیرژن کے دورے کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ وطن پہلے باقی سب بعد میں اور ملکی ترقی کیلئے ریاستی اداروں کی حمایت جاری رکھیں گے کامیابیوں کو مستحکم کرنے کیلئے منفی سوچ کو شکست دینا ہوگی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پنوں عاقل گیرژن کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ اور جی او سی پنوں عاقل نے ان کا استقبال کیا آرمی چیف کو سیکیورٹی امور اور پیشہ وارانہ تیاریوں پر بریفنگ دی گئی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں